ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہارٹ اٹیک نہیں ہوا بلکہ ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوئی، آئمہ بیگ کی وضاحت


فوٹو : انسٹاگرامفوٹو : انسٹاگرام

  کراچی: پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ انہیں ہارٹ اٹیک نہیں ہوا تھا۔

انسٹاگرام پر مختلف انسٹااسٹوریز شیئر کرتے ہوئے گلوکارہ نے واضح کیا کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک نہیں ہوا بلکہ پانی کی مناسب مقدار نہ لینے اور کھانے پینے میں کوتاہی برتنے کے باعث ڈی ہائیڈریشن ہوگئی تھی۔

آئمہ بیگ نے لکھا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ لوگ انہیں بہت چاہتے ہیں اور بہت سارے لوگ ان کیلئے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

afdfsasdfdfafdfsasdfdf

انہوں نے بتایا کہ ان کا بی پی 88 سے 200 تک ہائی ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے ہنگامی صورت میں اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کی اپنی غلطی تھی، وہ تین ہفتوں سے مسلسل سفر کر رہی تھی اور سفر کے باعث اپنی صحت کا خیال رکھنا مشکل ہوگیا تھا۔

انہوں نے صحت کا خیال رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب انسان ہیں ہمیں سب سے پہلے اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں