لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں انتہائی دائیں بازو کی شرپسندانہ کارروائیوں میں ملوث 2 افراد پر دہشت گردی کے الزامات عائد کردیے گئے اور انہیں جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ خبررساں اداروں کے مطابق 18 سالہ لڑکے اور 19 سالہ لڑکی پر انسداد دہشت گردی کمانڈ یونٹ کی جانب سے تحقیقات کے بعد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کمانڈ کے سربراہ کمانڈر ڈومینک مرفی کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی سنگین الزامات ہیں، لیکن میں عوام سے درخواست کروں گا کہ اس کیس کے حوالے سے اس وقت کوئی قیاس آرائی نہ کریں اور فوجداری انصاف کو بغیر کسی رکاوٹ کے چلنے دیا جائے۔