ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمران مکاری میں ماہر اور سرمایہ کاری میں زیرو ہیں، فائق شاہ

محراب پور (جسارت نیوز) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری نام کی چیز نہیں، شہباز شریف کے سیکڑوں اعلانات کے باوجود کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی، سرمایہ کاری کے وعدے اور دعوے ہی سنائے جاتے ہیں، سب حکمران مکاری میں ماہر اور سرمایہ کاری میں زیرو ہیں، نظام، کمیشن مافیا، کک بیکس اور رشوت نے سرمایہ کاروں کو مایوس کیا، سفارت کاری برائے سرمایہ کاری کا کوئی اُصول نہیں، سفارت کار ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے ہیں، اقربا پروری عروج پر ہے، کمیشن مافیا اور غیر ضروری فائل ورک سے نکل کر جدید ڈیجیٹل نظام کو لانا ہو گا، امن اور انصاف کو اہمیت دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا محاسبہ کیا جائے، معاشی ترقی کے لیے صنعت، زراعت اور توانائی کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، اندرون ملک، اوورسیز پاکستانیوں اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے لیے آسان نظام وضع کیا جائے جہاں کسی کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، سیاحت، تاریخی ورثے اور وسائل کے درست استعمال کے لیے پالیسی بنائی جائے، نوجوانوں کو مواقع دیے جائیں، پاکستان کی قسمت بدل جائے گی، سوشل میڈیا کی غیر ضروری بندش سے آن لائن بزنس، کاروبار اور تجارت متاثر ہو رہے ہیں، 35 فیصد سے زائد لوگ اس طرز بزنس سے وابستہ ہیں، حکومت توجہ دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں