قاضی احمد (نمائندہ جسارت) محمد گارڈن رہائشی کالونی کے مکین پی پی رہنماء سید جی ایم شاہ کے 5 سالہ بچے کو موٹر سائیکل پر سوار 3 نقاب پوش اغوا کاروں نے اغوا کرنے کی کوشش کی۔ رابطہ کرنے پر سید جی ایم شاہ نے بتایا کہ ہم باپ، بیٹا گھر کے باہر کھڑے تھے، بچہ کھیل رہا تھا، موٹر سائیکل پر سوار 3 نقاب پوش اغوا کاروں نے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی، میں نے شور مچایا اور ان کی طرف بھاگا تو اغوا کار بچے کو چھوڑ کر فرار ہو گئے، اطلاع پر پولیس نے واردات کی جگہ کا جائزہ لیا اور تفصیل پوچھ کر چلے گئے۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی و علاقہ مکینوں نے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ اغوا کاروں کو قانون کے شکنجے میں لاکر شہریوں میں پھیلی بے چینی کو فوری ختم کیا جائے۔