ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹنڈوآدم: روہڑی کینال میں پڑنے والے شگاف نے 40 دیہات ڈبو دیے

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) گاؤں عالم ڈیرو کے مقام پر روہڑی کینال میں پڑنے والے 100 فٹ کے شگاف کے پانی نے 40 دیہات سمیت 15 ہزار ایکٹر پر کھڑی گنا، کپاس، کیلے اور آم کے باغات کی فصلوں کو تباہ کردیا جس کے باعث آبادکاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے، 2 ہفتے گزرنے کے باوجود پانی کی وجہ سے گوٹھوں، زرعی زمینوں سمیت سڑکیں مکمل بند ہیں، پانی نکالنے کے لیے سندھ حکومت نے کوئی خاص اقدام نہیں اُٹھایا، انتظامیہ کی جانب سے سوئی کندر، ڈھنڈو مائینر اور روہڑی کینال پر 20 سے زائد مشینیں لگائی گئی ہیں جن میں اکثر مشینیں پیٹرول پر چلنے کے سبب انہیں چلانے میں مسئلہ ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق سندھ حکومت سے کمشنر شہید بینظیر آباد نے شگاف کو بند کرنے اور پانی نکالنے کے لیے 2 کروڑ روپے تحریری طور پر طلب کیے ہیں لیکن سرکار نے اب تک اس پر دھیان نہیں دیا اور ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا، جس کے سبب زمینوں سے پانی نکالنے کا کام تعطل کا شکار ہونے کی وجہ سے ہزاروں متاثرین کیمپوں اور نہر کے کنارے آسمان تلے در بدر زندگی گزار رہے ہیں، شگاف کے پانی کی وجہ سے 20 سے زائد پرائمری اسکول بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں طلبہ و طالبات تعلیم سے محروم ہیں۔ اس سلسلے میں متاثرین کی بڑی تعداد نے سوئی کندر روڈ پر احتجاج کیا اور نعری بازی کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں