ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بارش سے دیہی سندھ کے اضلاع کا انفرااسٹرکچر کاتباہ ہوگیا

خیرپور (جسارت نیوز )مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دیہی سندھ کے اضلاع میں معمولی بارشوں سے انفراسٹرکچر کی تباہی نے بلدیاتی اداروں اور کرپٹ حکومت کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے ، لاڑکانہ خیرپور میرپور خاص اور سکھر سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے غیر معیاری اور ناقص میٹریل سے تعمیر شدہ سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں سندھ کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے بلدیاتی اداروں کی انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے مون سون کی بارشوں سے متعلق الرٹ کے اجراکے باوجود سندھ حکومت خاموش تماشائی بنی رہی معمولی بارشوں نے پورے سندھ کو ڈبو دیا ہے مگر حکمران تاحال سوئے ہوئے ہیں ، سڑکیں تباہ ، فصلوں کا ناقابل تلافی نقصان ہوچکا ہے کسان اور عام افراد پریشان ہیں مچھروں کا اسپرے نہ ہونے کے باعث معصوم بچوں سمیت عورتیں اور مرد مختلف موذی امراض کا شکار ہورہے ہیں صوبے میں حکومت نام کی کوئی شے نظر نہیں آرہی ۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کرنے کی کوشش جاری ہے سندھ کے تمام مرکزی شہر کراچی ، سکھر ، خیرپور، لاڑکانہ ، حیدرآباد ، سمیت دیگراضلاع سے ابھی تک برساتی پانی کا اخراج نہیں ہوسکا ہے ، تجارتی مراکز اور رہائشی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے کاروبار زندگی بھی مفلوج ہے ، برساتی نالے ابھی تک صاف نہی کیے گیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران فقط نوٹس لینے ،سبز باغ دکھانے اور اپنی فضول سرگرمیوں کے بجائے لوگوں کو ریلیف دینے کی کوشش کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں