ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کے 2 ملزمان گرفتار

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دونوں ملزمان کا نام سید جواد شاہ اور سردار محمد عرف کانیا تھا، دوران تفتیش ملزم سید جواد شاہ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

جنوری 2022 میں ملزم سید جواد شاہ نے اپنے دیگر ساتھیوں وحید اور وقاص کے ہمراہ ناظم آباد نمبر 2 کے علاقے میں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ملزم سردار محمد عرف کانیا افغانی اپنے دیگر ڈکیت ساتھیوں امیر، سخی اور جابر افغانی کے ہمراہ شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹتے اور تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ چند ماہ پہلے رینجرز اور ایسٹ پولیس کی افغان ڈکیت حکیم عرف چیچو گینگ کے خلاف مشترکہ کارروائیوں اور گرفتاریوں کے بعد سے ملزم ایران فرار ہوگیا تھا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم حال ہی میں ایران سے واپس آیا ہے اور واپسی پر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سہراب گوٹھ کے علاقے میں مسافروں کو لوٹنے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزمان عادی مجرم ہیں اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں