ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبر پختون خوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل

پشاور(اسپورٹس ڈیسک) خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن (شن کیوکشن کائی) کے زیر اہتمام گزشتہ روز کراٹے ہیڈ کوارٹر ہادی انٹرنیشنل کراٹے اکیڈمی گلبہار پشاور میں خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کیلئے باقاعدہ انتخابات ہوئے جس میں صوبے کے مختلف اضلاع کے سیکرٹریز،صدور اور سینئر کوچز نے شرکت کی اور متفقہ طور پر انٹر نیشنل ریفری ونمائندہ ورلڈ کراٹے آرگنائزیشن (WKO) جاپان (شیہان) صاحبزادہ الہادی کو صدر،محمّد یاسین کو جنرل سیکرٹری اور جاپان سے سند یافتہ اسماعیل کو فائنانس سیکرٹری چن لیاگیا۔شاید درانی سینئر نائب صدر،رخسانہ جاوید،شمریزخان تنولی، سجاد حسین نائب صدر، نثارالدین ڈپٹی سیکرٹری، خورشید خان جائنٹ سیکرٹری جبکہ اسماعیل کو فائنانس سیکرٹری چن لیے گئے۔ اکرام اللّہ سوات، یوسف خان ایبٹ آباد، آمازئی خان ہری پور،خیر الانعام چارسدہ، عمرگل مردان،نور الحق ملاکنڈ،پختونیار شنواری خیبر،بلال خان دیر،شاہ فہد نوشہرہ سے ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران منتخب کئے گئے۔اس موقع پر ڈائر یکٹر یٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے جو نئیرکراٹے کوچ عمل گل آفریدی نے آبزرور کی حیثیت سے شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں