ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

داتا دربار لاہور سے اغواء ہونے والی 10 سالہ بچی گجرات سے بازیاب

 لاہور: داتا دربار سے اغواء ہونے والے 10 سالہ بچی کو گجرات سے بازیاب کروا کر ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن سٹی منزہ کرامت کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ داتا دربار نے 10سالہ بچی کو گجرات کے علاقہ کنجاہ سے بازیاب کروایا۔

انچارج انویسٹی گیشن داتا دربار ثقلین گوندل کے مطابق بچی کے والد نے اپنی مدعیت میں تھانہ داتا دربار میں بچی کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا، بچی کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا۔

بچی کی بحفاظت بازیابی پر ورثاء نے انویسٹی گیشن پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے انویسٹی گیشن پولیس لاہور ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں