ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں 28 اگست کو شٹرڈاؤن ہڑتال، یکم ستمبر سے ممبرشپ مہم کا آغاز ہوگا:حافظ نعیم

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی و بھاری بلوں، آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں، تنخواہ دار طبقے اور تاجروں پر ظالمانہ ٹیکسوں کی بھرمار کے خلاف 28اگست کو ملک گیر تاریخی شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی اور یکم ستمبر سے ملک بھر میں بھرپور عوامی رابطہ وممبر شپ مہم شروع کریں گے۔

ادارہ نور حق میں ہر سطح کے ناظمین و ذمہ داران کے ایک اہم اجلاس اور بڑے اجتماع سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ  جماعت اسلامی کے تحت قومی ایجنڈے اور عوامی چارٹر پر عوام بالخصوص نوجوانوں کو منظم و متحرک کریں گے،حکومت سے معاہدے کی مدت میں 32دن رہ گئے ہیں،معاہدے کے مطابق عوام کو ریلیف نہ ملا تو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے، تعاقب جاری رکھیں گے، کارکنان مسلسل جدوجہد، تحر ک و محنت اور استقامت پر خراج تحسین کے مستحق ہیں، راولپنڈی اور کراچی کے دھرنوں سے کامیابیاں ملی ہیں لیکن کام ابھی باقی ہے، کارکنان بڑی تحریک اور جدوجہد کے لیے تیار رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں