ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رانی مکھرجی کے کزن بنگالی اداکار سمراٹ مکھرجی کو پولیس نے گرفتار کرلیا

 کولکتہ: بالی وڈ کی نامور اداکارہ رانی مکھرجی کے کزن و بنگالی اداکار سمراٹ مکھرجی کو کلکتہ میں پولیس نے حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگالی اداکار کی تیز رفتار کار نے موٹر بائیک سوار کو ٹکر ماری تھی جس کی حالت بہت خراب ہے۔

سمراٹ مکھرجی کی گاڑی موٹر سائیکل کو کچلنے کے بعد ایک گھر سے بھی ٹکرائی جس سے اس کا گیٹ ٹوٹ گیا۔

پولیس نے واقعے کے بعد سمراٹ مکھرجی کو گرفتار کرکے ان کی گاڑی قبضے میں لے لی اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں