ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیف علی خان میگا ایکشن فرنچائز ’ریس‘ کی چوتھی فلم میں نظر آئیں گے

 ممبئی: بالی وڈ اداکار سیف علی خان ریس فرانچائز کے چوتھے حصے میں واپس آ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریس فرانچائز کا چوتھا حصہ جلد ہی لانے کی تیاریاں ہیں، جس میں سیف علی خان ایک بار پھر مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

اداکار نے پہلی اور دوسری ریس فلموں میں اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ تیسرے حصے میں سلمان خان نے کام کیا تھا۔

سیف علی خان نے رامیش تورانی کے ساتھ ’ریس 4‘ کے بارے میں بات چیت کی ہے اور دونوں کا اتفاق ہوا ہے کہ فرانچائز کو دوبارہ شروع کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق ’ریس 4‘ کی بنیادی کہانی پر اتفاق ہوگیا ہے اور اس وقت ٹیم اسکرین پلے پر کام کر رہی ہے۔

دوسری جانب سیف علی خان جلد میگا ایکشن فلم ’دیوارا پارٹ 1‘ میں نظر آئیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں