ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نارتھ کراچی میں عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کا واقعہ

  کراچی: نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب عمارت سے گر کر ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق گر کر ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ پرشتم کے نام سے کی گئی جبکہ اہلخانہ نے واقعہ کو رہائشی عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کا بتایا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او نیو کراچی زاہد لودھی سے رابطہ کیا تو انھوں نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے علاقے میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی اسپتال سے ایم ایل او کی کوئی انٹری کرائی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں