راولپنڈی (آن لائن) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 12 مقدمات سے بشریٰ بی بی کا نام خارج کر دیا۔ ڈان نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی سماعت فاضل جج اعجاز آصف نے کی۔ اڈیالہ جیل میں ہونے والی
سماعت میں عدالت نے بشریٰ بی بی کا نام 12 مقدمات سے خارج کرنے کا حکم سنایا۔بشریٰ بی بی کی جانب سے سلمان صفدر، محمد فیصل ملک اور خالد یوسف چودھری پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی جی ایچ کیو اور آئی ایس آئی دفتر سمیت دیگر حساس مقامات پر حملوں کے مقدمات میں نامزد تھیں۔پولیس نے ملزمہ کی طلبی اور جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔اس سے قبل 12 اگست کو عدالت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے 12 مقدمات میں عبوری ضمانت دینے کی درخواست خارج کردی تھی تاہم گزشتہ روز عدالت نے ان کے خلاف 12 مقدمات خارج کردیے۔