کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جشن آزادی انٹر ڈسٹرکٹ (ایسٹ) تائیکوانڈو چیمپئن شپ محمد صدیق میمن اسکاؤٹس جمنازیم میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ تقریب کا انعقاد سندھ اسکاؤٹس تائیکوانڈو اکیڈمی نے ڈسٹرکٹ ایسٹ تائیکوانڈو کراچی کے تعاون سے کیا تھا۔چیمپئن شپ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف کلبوں کے 120 سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔ ایونٹ کو تائیکوانڈو کراچی اور سندھ تائیکوانڈو نے تعاون کیا، تائیکوانڈو کراچی ریفری ایسوسی ایشن کی تکنیکی شراکت نے ایونٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ سیکریٹری سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن اختر میر مہمان خصوصی تھے۔فاتح ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ مارخور تائیکوانڈو اکیڈمی نے پہلی پوزیشن حاصل کی، PECHS تائیکوانڈو اکیڈمی نے دوسری اور کراچی اسکول آف تائیکوانڈو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرگنائزر سیکرٹری ہیڈ کوچ سندھ تائیکوانڈو اشفاق احمد نے صدر سندھ تائیکوانڈو کامران قمر قریشی، ڈپٹی سیکریٹری نور احمد عباسی، صدر تائیکوانڈو کراچی فراز عثمان، ثاقب اکرام کا شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ خلدون راجہ ، خرم رشید، جاوید خالد ،فصیح الدین آور الیاس نے بھی ایونٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔آئندہ بھی تائیکوانڈو کے فروغ کے لئے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔۔