ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد: پی ٹی آئی کا آج ہونے والا جلسہ ملتوی

fake budget, rejects

اسلام آباد:: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے بیرسٹر گوہر کی موجودگی میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا، جلسہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا، عمران خان کی ہدایت پر آج ہونے والا جلسہ اب 8 ستمبر کو ہوگا۔

اعظم سواتی نے اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، اعظم سواتی نے مذہبی جماعت کے احتجاج سے متعلق آگاہ کیا۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی انتشار سے بچنے کیلئے جلسہ ملتوی کر دیا جائے۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ 8 ستمبر کو ہوگا، 8 ستمبر کے جلسے سے متعلق پہلے ہی نوٹیفائی ہو چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں