ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آپریشن عزمِ استحکام کیلیے 20 ارب کی منظوری دیدی

اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آپریشن عزمِ استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دیدی گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اہم اجلاس ہوا، جس میں مختلف مد میں فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس کے شرکا نے ملک میں آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ علاوہ ازیں ریکوڈک منصوبے کی سیکورٹی کے لیے ایف سی کو  بھی ایک ارب 95 کروڑ روپے دینے کی منظوری  دے دی گئی۔

ای سی سی نے اجلاس میں ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی بھی منظوری  دی۔ علاوہ ازیں وزارت داخلہ کے لیے 276 ملین روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں