ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمن کھلاڑی الکے گنڈوگن کا فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

برلن: جرمنی کی فٹ بال ٹیم کے کپتان الکے گنڈوگن نے بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جرمن کھلاڑی الکے گنڈوگن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ چند ہفتوں کے غور و فکر کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنے قومی ٹیم کے کیریئر کو خیر آباد کہی دیں اور انہوں نے اپنی جسمانی اور ذہنی تھکاوٹ بھی ظاہر کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنے ملک کے لئے 82 بین الاقوامی میچز کھیلے جن پر مجھے بڑا فخر ہے، یہ ایک ایسی تعداد ہے جس کا میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا جب میں نے 2011 میں سینئر قومی ٹیم کے لئے ڈیبیو کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں