ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایف ایف نے صوبائی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان فٹبال فیڈریشن نے صوبائی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا،ووٹنگ کا مرحلہ رواں سال 16 سے 18 ستمبر تک مکمل کیا جائے گا، انتخابی عمل 27 اگست کو ابتدائی ووٹنگ لسٹ کی اشاعت کے ساتھ شروع ہوگا، امیدواروں کو اپنے کاغذات نامزدگی 30 اگست تک جمع کرانا ہوں گے،ابتدائی فہرست 3 ستمبر کو شائع کی جائے گی،تحفظات کی صورت میں اپیل کیلئے 4 سے 8 ستمبر تک کا وقت دستیاب ہوگا، اپیلوں پر غور کرنے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 11 ستمبر کو شائع کی جائے گی جس کے بعد 16 تا 18 ستمبر ووٹنگ مکمل کی جائے گی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک صوبائی انتخابات شفافیت اور دیانتداری کے ساتھ کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں