ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی دہشتگرد حملوں میں مزید 42 فلسطینی شہید

Gaza cannot be allowed

غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 42 فلسطینی شہید اور 163 زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقوں دیر البلاح اور خان یونس میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے انخلا کے نئے احکامات کے بعد ہزاروں فلسطینی دیر البلاح کے کچھ حصوں سے نقل مکانی کر گئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 40 ہزار 265 ہوگئی جبکہ 93 ہزار 144 افراد زخمی ہیں۔

دوسری جانب جنوبی غزہ میں لڑائی کے دوران ایک صیہونی فوجی ہلاک ہوگیا جس کی اسرائیلی فوج نے تصدیق کردی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اشکلون سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ نیکمیا 401 ویں بریگیڈ کی 46 ویں بٹالین میں سپاہی تھا جو ٹینک شکن میزائل حملے میں مارا گیا۔

اسرائیلی فوج 27 اکتوبر سے غزہ پر اپنے زمینی حملے کے آغاز کے بعد سے اب تک اپنے 330سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرچکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں