ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میجر ثانیہ صفدر نے اقوام متحدہ کا صنفی مساوات کا ایوارڈ حاصل کرلیا

نیو یارک (آن لائن) قبرص میں اقوام متحدہ کی فورس کے لیے خدمات انجام دینے والی پاکستانی فوج کی میجر ثانیہ صفدر صنفی مساوات کی تعریفی سند 2023 حاصل کرنے والی ’اقوام متحدہ امن مشن‘ کی پہلی اہلکار بن گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ایوارڈ انہیں نیویارک میں قائم اقوام متحدہ کے محکمہ برائے امن آپریشنز کی طرف سے دیا گیا جسے قبرص میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کولن اسٹیورٹ نے انہیں پیش کیا۔اس موقع پر میجر ثانیہ صفدر نے
کہا کہ ’قبرص میں اقوام متحدہ کی امن فورس کی طرف سے پہلی امن سفیر کی طور پر اس سرٹیفکیٹ کا حصول میرے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہے اور قبرص میں ہمارے مشن کے لیے اہم سنگ میل ہے، یہ ایوارڈ ہمارے صنفی مساوات کے لیے ہماری وابستگی کا ثبوت ہے۔
میجر ثانیہ صفدر

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں