ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: کمسن بچہ زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق

کراچی: بلدیہ رئیس گوٹھ میں کمسن بچہ زیر زمین پانی کے ٹینک میں  ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

بلدیہ رئیس گوٹھ خالد بن ولید مسجد کے قریب گھر میں پانی کے زیر زمین ٹینک میں گرنے سے کمسن بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 3 سالہ عبدالوہاب کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں کھیلتے ہوئے پانی کے ٹینک میں گرنے کا بتایا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں