کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا میں دفتری اوقات کے بعد نگرانوں اور سربراہوں کی جانب سے ملازمین سے رابطہ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ نئے قانون کورائٹ ٹو ڈس کنیکٹ کا نام دیا گیا ہے جو فروری میں منظور کیا گیا تھا اور پیر کے روز سے نافذ العمل ہوجائے گا۔ قانون کے تحت ملازمین اوقات کار کے بعد اپنے افسران کے احکامات کی تعمیل اور ان کی کال و پیغامات کا جواب دینے کے پابند نہیں ہوں گے ۔ کال کاٹنے پر ان کے خلاف کوئی ضابطے کی کارروائی بھی نہیں کی جاسکے گی۔ نئے قانون کے تحت ملازمین کو اپنے موبائل فون بند کرنے کا حق بھی حاصل ہوگیا ہے۔