حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اے سیکشن پولیس کی کارروائی، خود کو آرمی میجر ظاہر کرنے والا انڈین گٹکا سپلائر کوگرفتارکرلیا ۔اے سیکشن پولیس نے مین آٹو بھان روڈ نزد حیسکو آفس کے قریب مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی ،دوران تلاشی کار سوار شخص نے خود کو آرمی کا میجر ظاہر کیا اور اپنے موبائل میں خود کی یونیفارم تصویر دکھائی اور پولیس کو مزید کارروائی سے روکنے پر زور دیااے سیکشن پولیس نے شکی بنیاد پر مزید تفتیش کی جس پر کار سوار جعلی آرمی میجر ظاہر ہوا، اے سیکشن پولیس نے کار
کی تلاشی لی جس سے 2 عدد پلاسٹک کے کٹے برآمد ہوئے جن میں 20ہزار انڈین گٹکے ،ایک پستول بغیر لائسنس،2 عدد اے ٹی ایم،انجینئر اور محکمہ واپڈا کا ڈیوٹی کارڈ، پاسپورٹ و دیگر سامان برآمد ہوا،زیر حراست ملزم کی شناخت گہرام خان لاشاری کے نام سے ہوئی ،جس کاتعلق بلوچستان سے ہے ،ا ابتدائی بیان میں ملزم نے اعتراف کیا کہ میرا آرمی یا کسی بھی سرکاری ادارے سے تعلق نہیں دراصل میں انڈین گٹکا و چھالیہ وغیرہ کی سپلائی کا کام سندھ بھر میں کرتا ہوںاے سیکشن پولیس کی جانب سے ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ ملزم کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے ۔