راولپنڈی( نمائندہ خصوصی ) پاکستان اور بنگلادیش کے کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کی ایک خاص تعدادِ موجود تھی۔ چند شائقین نے بنگلادیش کے جھنڈے بھی ہاتھ میں تھامے ہوئے تھے۔ واضح رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے چوتھے اور 5 ویں روز کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کردیا تھا جس کی وجہ سے 3 روز چند درجن کے مقابلے میں کئی سو کی تعداد موجود تھی۔ شائقین وقفے وقفے سے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے لیے نعرے اور ستائش پر منبنی بینرز تھامے ہوئے تھے۔