ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اکشے کمار کی فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کی تاخیر کے حوالے سے افواہیں مسترد

 ممبئی: اکشے کمار کی نئی کامیڈی فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کے حوالے سے یہ افواہیں بے بنیاد ہیں کہ فلم تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار احمد خان نے تصدیق کی ہے کہ فلم اپنی مقررہ وقت پر ہے اور اس کا بین الاقوامی شیڈول اکتوبر میں شروع ہوگا جبکہ فلم کا ممبئی اور کشمیر میں اگست کے دوران طویل شیڈول مکمل ہو چکا ہے۔

حال ہی میں فلم کے سیٹ سے ایک نئی تصویر بھی جاری کی گئی ہے جس سے تمام افواہوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

’ویلکم ٹو دی جنگل‘ ایک بڑی پروڈکشن ہے جس میں 34 اداکار شامل ہیں اور شائقین اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ فلم کی 70 فیصد شوٹنگ پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے، فلم بیس انڈسٹریز گروپ کی پیشکش ہے، جسے فیروز اے نادیادوالا نے پروڈیوس کیا ہے اور احمد خان نے ہدایت دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں