ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پر مزید 5برس تک پابندی کے فیصلے کی توثیق

سری نگر (صباح نیوز)بھارتی حکومت کے ایک ٹریبونل نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر مزید 5 سال تک پابندی کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے ۔ بھارتی وزارت داخلہ نے27 فروری 2024 ء کو نوٹیفکیشن کے ذریعہ جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر
پابندی میں 5 سال کی توسیع کر دی تھی ۔ بھارتی حکومت نے اس فیصلے کی تو ثیق کے لیے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ ( یو اے پی اے) کے تحت دہلی ہائی کورٹ کے جج نوین چاولہ پر مشتمل یک رکنی ٹریبونل قائم کیا تھاٹربیونل نے بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر کو غیر قانونی تنظیم قرار دینے کے حکم کو برقرار رکھا ہے۔ ٹربیونل نے تنظیم پر بھارتی حکومت کی پابندی کو برقرار رکھا اور پابندی کو اگلے پانچ سال تک بڑھا دیا۔ ٹربیونل نے بھارتی حکومت کے اس استدلال کو بھی تسلیم کیا کہ جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر کشمیر کو بھارت سے الگ کرنا چاہتی ہے تنظیم خطے میں علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں