ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی سی پی او لاہور کا داتا دربار کا دورہ، سیکیورٹی امور کا جائزہ

 لاہور: سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے رات گئے حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کا دورہ کیا اور سکیورٹی امورکا جائزہ لیا۔

ایس پی سٹی قاضی علی رضاسمیت پولیس افسران سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کے ہمراہ تھے۔

ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کو داتا دربارکے داخلی و خارجی گیٹس سمیت مختلف سکیورٹی پوائنٹس بارے بریفنگ دی۔

سی سی پی او لاہور نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا، انہوں نے زائرین کے چیکنگ میکانزم کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ دربار کے گردونواح میں مشتبہ افراد اور لاوارث اشیاء پر کڑی نظر رکھیں۔

انہوں نے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس ٹیمیں ملحقہ سڑکوں پر موثرگشت یقینی بنانے کے علاوہ پولیس افسران و جوانوں کو شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ دورانِ چیکنگ پولیس سے تعاون کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں