ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عامر خان نے تیسری شادی سے متعلق کیا کہا؟

 ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار عامرخان نے تیسری شادی سے متعلق ردعمل دے دیا۔

بالی ووڈ کی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں تیسری شادی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر بالی ووڈ کے میگا اسٹار عامرخان کا کہنا تھا کہ میں 59 سال کا ہوگیا ہوں۔ تیسری شادی کرنا اب مشکل لگ رہا ہے۔

عامرخان نے مزید کہا کہ اس وقت میری زندگی میں بہت سے رشتے ہیں۔ میں اپنی فیملی اوربچوں سے دوبارہ جڑا ہوں۔ میں بہت خوش ہوں کیونکہ یہ سب لوگ میرے بہت قریب ہیں۔ میں آج کل خود کو بہتر انسان بنانے پر کام کررہا ہوں۔

بالی ووڈ اسٹار نے کہا کہ مجھے تنہا رہنا پسند نہیں ہے۔ مجھے ایک پارٹنر کی ضرورت ہے۔ میں اپنی دونوں سابقہ بیویوں رینا اور کرن  سے بہت قریب ہوں۔ ہم ایک خاندان کی طرح ہیں۔ زندگی بہت ناقابل بھروسہ ہے تو ہم اس پر کیسے اعتبار کرسکتے ہیں۔ شادی کا چلنا یا نہ چلنا ہر کسی کے لیے مختلف ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں