ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام کی مشکلات میں اضافہ، چہلم پر ملک میں موبائل فون سروس بند

شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، کراچی میں موبائل فون سروس معطل ہے۔ ایم اے جناح روڈ ہر طرح کے ٹریفک کیلیے بند ہے، سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سندھ کے بڑے شہروں کے علاوہ دادو، ٹھٹھہ، سجاول، خیرپور اور لاڑکانہ میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔

دوسری جانب انٹرنیٹ میں سست روی پر حکومت اسلام آباد ہائی کورٹ میں تسلی بخش جواب نہ دے سکی، پی ٹی اے نے کہا کل سمندر میں موجود تیسری کیبل بھی کٹ گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں