ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بچپن سے ہی لوگوں کی جوڑیاں بنا دیتی تھی، ندا یاسر

  کراچی: مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ مجھے بچپن سے رشتے کروانے کا شوق تھا۔

ندا یاسر نے اپنے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بچپن سے ہی لوگوں کی جوڑیاں بنا دیتی تھی۔ بہت کم عمر تھی جب اپنے ماموں کی شادی کروائی۔ مجھے رشتے کروانے کا بہت شوق تھا۔

ندا یاسر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ممانی پڑوس میں رہتی تھیں تو میں نے اپنی امی سے کہا کہ یہ خاتون بہت اچھی ہیں آپ ماموں کے لیے انہیں دیکھ لیں۔ میری امی نے ممانی کو کبھی دیکھا بھی نہیں تھا میرے کہنے پر دیکھا اور رشتہ ہوگیا۔کافی چھوٹی عمر میں، میں نے رشتے جڑوا دیے۔ میری عمر اس وقت شاید آٹھ، نو یا 10 برس تھی لیکن اب تک وہ چیزیں یاد ہیں۔ اپنے پارٹمنٹ میں 3 یا 4 رشتے میں نے کروائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں