ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوسرےٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا ہار گیا، ویسٹ انڈیزکو سیریزمیں فیصلہ کن برتری

decisive lead in the series

ٹاروبا: ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 30 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

سیریز کے دوسرے میچ میں برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان روومن پاول 35، شرفین ردرفورڈ 29، ایلک ایتھاناز 28، نکلس پورَن 19 اور روسٹن چیز 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ روماریو شیفرڈ 9 اور عقیل حسین 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے لِزڈ ولیم نے 3، پیٹرک کروگر نے 2 اور اوٹنیل بارٹمین نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 19.4 اوورز میں 149 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پروٹیز کی جانب سے ریزا ہینڈرکس 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹرسٹن اسٹبز 28، رائن رِکلٹن 20، کپتان ایڈن مارکرم 19، ریسی وین ڈر ڈوسین 17، پیٹرک کروگر 6، ڈونوون فریرا 4، جورن فورٹوئن 2، اوٹنیل بارٹمین 1 اور لِزاڈ ولیم 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوینا مافاکا 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ اور شیمار جوزف نے 3، 3، عقیل حسین نے 2 اور گُداکیش موتی اور میتھیو فورڈے نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں