ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ کی جانب سے بنگلا دیش میں سیلاب متاثرین کی امداد

بنگلادیش میں ترکیہ کے رفاہی ادارے آفاد کی جانب سے امداد تقسیم کی جارہی ہے

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے ادارہ برائے آفات و ہنگامی حالات نے بنگلا دیش میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کی۔ آفاد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بنگلا دیش میں 20 اگست کو آنے والے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کی ترسیل بلاتعطل جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری ٹیم سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اور خشکی سے رابطہ منقطع ہونے والے دیہات تک کشتیوں کے ذریعے پہنچی ہے۔ اس دوران 16 ہزار 750 امدادی پیکیج تقسیم کیے گئے ،جب کہ بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں