ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد ،کاگف کے تحت ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) 45 سال سے ملک بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مالکانہ حقوق او ر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے کوشاں ملک بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کی نمائندہ تنظیم کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان (کاگف) کی زیر سرپرستی ڈاکٹر حسیب چائلڈ کیئر فاؤنڈیشن کے زیر تعاون اور آرگنائزر کیمپ جوکھیہ کمیونٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ایڈوانسمنٹ کے ز یراشتراک طیب گوٹھ گلشن اقبال بلاک C9 کراچی میں منعقدہ 252واں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر اپنے پیغام میں کہا کہ غریب اور پسماندہ علاقوں میں مفت طبی کیمپ وقت کی اہم ضرورت ہے، شہرکے مختلف علاقوں بالخصوص دیہی بستیوں کے مکینوں میں متعدد بیماریوں کی بڑھتی ہوئی شرح تشویشناک ہے، ایسے میں ’’کاگف‘‘ سندھ کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ لگاکر نادار اور مستحق مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات کی فراہمی انتہائی احسن کام ہے، دُکھی انسانیت کی خدمت رضائے الٰہی کا ذریعہ اور عین عبادت ہے، ’’کاگف‘‘ کی بھرپور جدوجہد ہے کہ غریب اور متوسط عوام کو ان کے حقو ق اور صحت، تعلیم، مستقل روزگار ان کی دہلیز پر ملے اور اس کے لیے ’’کاگف‘‘ بھرپور جدوجہد اور تحریک چلا رہی ہے، گزشتہ 75 سال سے آنے والے تمام حکمرانوں نے بد عنوانیوں کے ریکارڈ توڑ کر ملک اور قوم کومقروض کردیا، اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے حقوق کے لیے بد عنوان حکمرانوں، نوکر شاہی، سیاستدانوں اور دیگر کے خلاف میدان میں آئیں، ’’کاگف‘‘ کے منشور کی روشنی میں کراچی کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے لیے مہنگائی بیروزگاری کے پسے عوام کو صحت عامہ کے حوالے سے مفت مفت میڈیکل کیمپوں کا انعقاد ڈاکٹر حسیب چائلڈ کیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے شروع کردیا ہے، کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکینوں کو اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں مفت طبی سہولیات کیلیے مفت میڈیکل کیمپو ں سے استفادہ حاصل کریں جہاں مستند ڈاکٹر ز مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات بھی مہیا کریں گے، ایک روزہ مفت میڈیکل کے افتتاح اور معائنے کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کاگف کے صوبائی صدر سندھ سلیم جمالی، صوبائی کو آرڈینیٹرسندھ عامر ضیاء، ڈاکٹر حسیب نواز سابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کے ایم سی،ڈاکٹر نجم الطارق، سربراہ پی آئی ایم اے، ڈاکٹر محمد ناصر خان، ڈاکٹر فرح دیبا اور عبد الکریم، سماجی رہنماء شفیع محمد جوکھیو، ڈاکٹر اجمل طارق، ڈاکٹر شمیم، ڈاکٹر شبیر آرائیں، ڈاکٹر وسیم کاگف ، جنرل سکریٹری کراچی راجہ سلیم اور دیگر نے کاگف کی دُکھی نسانیت کیلیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ 45 سال سے ملک بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مالکانہ حقوق اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلیے کوشاں ملک بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کی نمائندہ تنظیم کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان کاگف کے تاحیات چیئر مین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی کی زیر سر پرستی کاگف کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں