ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق وزیراعظم حسینہ واجد کیخلاف قتل کے مزید 5 مقدمات درج، تعداد 71 ہوگئی

ڈھاکہ: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے خلاف قتل کے مزید 5 مقدمات درج کر لئے گئے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 71 ہوگئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حسینہ واجد کے خلاف مقدمات میں شیخ حسینہ سمیت عوامی لیگ کے دیگر رہنما بھی نامزد کئے گئے ہیں۔

بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو پاکستان سے واپس نہ بلانے کا بھی فیصلہ کرلیا، شکیب الحسن پر قتل کے مقدمے کے باوجود انہیں واپس نہیں بلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی عبوری حکومت نے جماعت اسلامی پر عائد پابندی بھی ختم کردی ہے، جماعت اسلامی کے کسی دہشتگرد سرگرمی میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے تھے، جماعت اسلامی اور اس کے سٹوڈنٹ ونگ پر سے پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں