ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اظہار رائے کیلیے کوئی بھی حکم نامہ قابل قبول نہیں،سی پی این ای

کراچی (پ ر)کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے لیے اجازت نامے کے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر ایسا حملہ قرار دیا ہے جو صوبہ بلوچستان کے بعد ملک کے دیگر صوبوں میں بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں سی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عارف، سینئر نائب صدر انور ساجدی، سیکرٹری جنرل اعجاز الحق اور نائب صدر منیر بلوچ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آزادی صحافت کا تحفظ روز
اول سے ہمارا نصب العین ہے لہٰذا ایسا کوئی حکمنامہ قبول نہیں کیا جاسکتا جو اظہار رائے کی آزادی اور عوام تک جاننے کے آئینی حق کا راستہ روکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مشرقی پاکستان کے المیے سے سبق لیتے ہوئے ہر اس اقدام سے گریز کرنا چاہیے جو ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے خطرہ بنے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کو اجازت نامہ کی شرط پر مبنی نوٹیفکیشن فی الفور واپس لے کر ملک میں جمہوری فضاء بحال کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں