ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سردار عبدالرحیم کی28 اگست کی کامیاب ہڑتال پر مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل ،جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے ایک بیان میں 28 اگست کی کامیاب ہڑتال پر دکانداروں ، تاجروں اور صنعتکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ملک کے تاجر ، صنعتکار ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا
کریںگے ، نامسائب حالات ، حکومتی عدم دلچسپی اور سہولیات کے فقدان کے باوجود بھی ہمارے صنعتکاروں اور تاجروں نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے صنعتوں کو چلا رہے ہیں حالانکہ موجودہ حکومت نے چلتی ہوئی صنعتوں کو بند کرنے کی اپنی پوری کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے دکاندار جو پہلے ہی مہنگائی اور بھاری بجلی کے بلوں اور دیگر ٹیکسوں میں جکڑے ہوئے ہیں ان پر مزید ٹیکس لاگو کرنا کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے ،28 اگست کے دن ملک بھر میں کامیاب ہڑتال کے بعد ملک کے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے ہوںگے اور ٹیکس کا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں