ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوات : پولیس چوکی پر حملہ ،ایک اہلکار شہید ،ساتھی زخمی

سوات (صباح نیوز) سوات میں بنڑ پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہیداورایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقے مینگورہ میں بنڑ پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا، حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، دونوں زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتا ل منتقل کردیا گیا تھا تاہم حملے میں زخمی ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں میں سے ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، جس کی شناخت رحمان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈی پی او سوات کے مطابق نامعلوم افراد نے بنڑ پولیس چوکی پر صبح 4 بجے دستی بم سے حملہ
کیا۔واقعہ کے بعد پولیس کی مزید نفری بنڑ چوکی پر پہنچ گئی جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں