ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ستمبر میں مہنگائی مزید کم ہو کر 9 سے 10 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ستمبر میں مہنگائی مزید کم ہو کر 9 سے 10 فیصد کے درمیان متوقع ہے۔ وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لُک رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق اگست میں مہنگائی 9.5 سے 10.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ ستمبر میں مہنگائی مزید کم ہو کر 9 سے 10 فیصد کے درمیان متوقع ہے۔

جولائی میں مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برآمدات، درآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کا رجحان ہے جبکہ اگست میں برآمدات 2.5 ارب سے 3.2 ارب ڈالرز کے درمیان متوقع ہیں۔اگست میں درآمدات کا حجم ساڑھے 4 سے 5 ارب ڈالرز رہنے کا امکان ہے جبکہ اگست میں ہی ترسیلات زر 2.6 ارب سے 3.3 ارب ڈالرز متوقع ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق بیرونی شعبے میں استحکام سے روپیہ مستحکم ہوا ہے، ملک میں معاشی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں اور مالی سال 2025 کا آغاز مثبت اشاریوں سے ہوا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جاری کھاتوں کا خسارہ بہتر ہوا ہے، ایف بی آر ٹیکس وصولیاں بھی مقررہ ہدف سے زائد رہیں جبکہ زرعی قرضوں کے اجرا میں 24.8 فیصد اضافہ ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں