ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خلیل الرحمان کیس، آمنہ عروج پر تشدد کے الزام میں پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا حکم

 لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج پر تشدد کے الزام میں پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کی حراستی تشدد کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ہے۔

عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو پولیس افسران کے خلاف شکایت درج کرکے کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

مزید پڑھیں: خلیل الرحمان کیس، ملزمہ آمنہ عروج کا دورانِ تفتیش کرنٹ لگانے کا الزام

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ میڈیکل رپورٹ سے ثابت ہوا کہ آمنہ عروج پر جسمانی ریمانڈ کے دوران تشدد کیا گیا، کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022 کے تحت حراستی تشدد ایک جرم ہے، ملزمان کو سزا دینے کے لیے اس کیس کی تحقیقات ضروری ہیں۔

ملزمہ آمنہ عروج کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے دوران ذہنی اور جسمانی تشدد کیا گیا، عدالتی حکم پر ملزمہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، آمنہ عروج نے بتایا کہ درخواست اس کی جانب سے دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں