ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: ڈاکوؤں نے شہری کو چند سیکنڈ میں قیمتی سامان سے محروم کردیا

  کراچی: ملیر میں اسپیئر پارٹس کی دکان پر آنے والے گاہک کو ڈاکوؤں نے چند سیکنڈ میں نقدی اور موبائل فون سے محروم کردیا۔

 

سعود آباد کے علاقے ملیر ٹنکی میں اسپیئر پارٹس کی دکان پر آنے والے گاہک کو موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو چند سیکنڈوں میں نقدی اور موبائل فون سے محروم کر کے فرار ہوگئے، واقعہ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپیئر پارٹس کی دکان پر آنے والے گاہک کو موٹر سائیکل سوار پینٹ شرٹ پہنے ہوئے 2 ڈاکوؤں میں سے ایک نے اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر تلاشی لیتے ہوئے اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں