ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی، کچھ مشکلات کا شکار �یں: سلمان علی آغا

Babar Azam, world class player

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں لیکن اب کچھ مشکلات کا شکار ہیں ۔ امید ہے وہ جلد بڑی اننگ کھیلیں گے۔

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پوسٹ میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی آلراؤنڈر سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پہلے میچ سے کچھ مختلف وکٹ ہے ، باؤلرز کیلئے ابھی بھی وکٹ میں بہت کچھ موجود ہے، اچھے ایریاز میں باؤلنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کھیلی ہے ہر چیز جو سوچیں اس کے مطابق نہیں ہو سکتا ، امید ہے اس میچ کا رزلٹ آئے گا لیکن بطور کرکٹر مطمئن نہیں ہو سکتے، بنگلہ دیش کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پریشر تو نہیں ہے یہ چیزیں تو ساتھ ہوں گی، میں اپنی گیم کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں