ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری

jail

ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ نوٹس 29 فروری کو جیل میں قیدیوں کی جھگڑے کے واقعے پر جاری کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹس کے مطابق ایک قیدی نے اینٹوں سے حملہ کر کے ساتھی قیدیوں کو زخمی کر دیا اور ایک کو ہلاک کر دیا۔

انکوائری میں ثابت ہوا کہ محمد اکرم کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ 5 ذہنی بیمار قیدیوں کو ایک ہی جگہ رکھ کر جیل کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔

محمد اکرم ذہنی بیمار قیدیوں کو الگ سیل میں رکھنے اور ان کے تحفظ کے اقدامات کرنے میں ناکام رہے، اور ملزم سے تلاشی کے دوران پلاسٹک پیالہ اور ہینڈل بھی برآمد نہ کر سکے۔

نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ محمد اکرم نے جیل قوانین کی متعدد دفعات کی خلاف ورزی کی، اور انہوں نے جیل میں دیانتداری اور سنجیدگی سے ڈیوٹی انجام دینے میں ناکامی کا مظاہرہ کیا۔

انکوائری کمیٹی نے محمد اکرم کی برخاستگی اور بھاری جرمانے کی سفارش کی ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے محمد اکرم کو شوکاز نوٹس کا جواب 7 دن کے اندر فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں