ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گبول ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکو گرفتار

  کراچی: گبول ٹاؤن پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب مبینہ مقابلے کے بعد 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ بفرزون سیکٹر 16/ بی میں ہوا، دونوں زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت احسان اللہ ولد غلام قادر اور سیف اللہ ولد مرزا محمد کے ناموں سے کی گئی جبکہ تیسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام لالا ولد رؤف بتایا ہے۔

گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 2 پستول بمعہ گولیاں، 9 چھینے گئے موبائل فونز، لیپ ٹاپ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں