ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت آئی پی پیز کے معاملے پر پارلیمان کے سوالات کے جوابات دینے سے کترانے لگی

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی پی پیز کے معاملے پر حکومت پارلیمان کے سوالات کے جوابات دینے سے کترانے لگی۔وزارت توانائی آئی پی پیز کے متعلق ایوان بالا کو جواب دینے سے کترارہی ہے، جمعہ کے روز سینیٹ اجلاس میں پوچھے گئے 6 اہم سوالات کو نظر انداز کیا گیا۔پاور ڈویژن آئی پی پیز معاہدوں کی تفصیل قائمہ کمیٹی میں پیش کرنے سے بھی انکار کرچکا ہے، سینیٹ میں آئی پی پیز کے معاہدوں اور لائسنس کی تجدید کے سوال پر کوئی جواب نہیں آیا جبکہ پاور ڈویڑن نے بجلی کے گردشی قرضے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بھی چپ سادھ لی۔کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدے سے متعلق سوال کا جواب بھی جمع نہ کرایا گیا اور امپورٹڈ کوئلے پر چلنے والے پاور پلانٹس کے بارے میں بھی سوال کا جواب نہیں دیا گیا۔سوالات سینیٹر سیف اللہ ابڑو، سینیٹر محسن عزیز اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کیے تھے، جمعہ کے روز سینیٹ اجلاس کے6 اہم سوالات کو پاور ڈویژن نے نظر انداز کیا، پاور ڈویژن کا کوئی ترجمان نہیں جس سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں