ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کا سینیٹ ‘ قومی اسمبلی میں کسی بھی ممکنہ قانون سازی کی مخالفت کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس میں کسی بھی ممکنہ قانون سازی کی سخت مخالفت کا فیصلہ کرلیا۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ شریک ہوئے۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں ایوانوں میں بل کی مخالفت کے احکامات جاری کیے۔بیرسٹر گوہر نے بطور چیئرمین ممبران کو پارٹی فیصلے کے مطابق ایوان میں حکمت عملی کے احکامات جاری کیے جب کہ ممبران اسمبلی و سینیٹ کو زبانی اور تحریری طور پر پارٹی پالیسی سے آگاہ کردیا گیا۔علاوہ ازیں، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مذاکرات سے متعلق ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں