ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپین : خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 پاکستانی ہلاک

اسپین میں حادثے کا شکار ہونے والے ٹرک کو سڑک سے ہٹایا جارہا ہے

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کے شہر ویلنسیا میں ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث کھیتوں میں کھڑی 2گاڑیوں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسپین میں پیش آئے افسوسناک واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ حادثے کا شکار ہونے والے پاکستانیوں کا تعلق منڈی بہاء الدین اور وزیرآباد سے ہے۔ زخمیوں میں ارسلان، فرحان اور ارشد چیمہ شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں