ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ٹیم میں مختلف گروپس بن چکے ہیں جو کینسر کی شکل اختیار کررہے ہیں، وسیم اکرم

 لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میں کسی کا نام نہیں لوں گا لیکن قومی ٹیم میں 4 کوچز کی وجہ سے مختلف گروپس بن چکے ہیں جو کینسر کی شکل اختیار کررہے ہیں، اگر وہ اسکواڈ کا حصہ ہیں تو پاکستان جیت نہیں سکتا۔

محمد وسیم اکرم نے کہا کہ  سابق کپتان بابر اعظم بہت ضدی تھے اور مزاحمت کرتے تھے، اسکواڈ میں تبدیلیوں کے حوالے سے بابر اعظم کو سمجھانا بہت مشکل تھا کیونکہ وہ چینجز قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے انہیں ٹیم سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن ٹیم انتظامیہ نے انہیں واپس بلا لیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران آل رانڈر عماد وسیم کی انجری چھپائی گئی، ہم ہمیشہ اعظم خان کے فٹنس لیول کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن عماد بھی اسی مسئلے کا شکار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں