ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کبھی موبائل پر فلم نہیں دیکھی اور نہ ہی ایسا کرنے کا ارادہ ہے، امیتابھ بچن

 ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں کلاسک فلموں کی دوبارہ اسکریننگ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دور میں کلاسیک فلموں، جیسے ’شعلے‘ کی دوبارہ اسکریننگ نے ان کی پرانی یادیں تازہ کی ہیں۔

امیتابھ بچن نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہوں نے کبھی موبائل پر فلم نہیں دیکھی اور نہ ہی ایسا کرنے کا ارادہ ہے۔

بالی وڈ کلاسک فلم ’شعلے‘ کی خصوصی اسکریننگ 31 اگست کو ممبئی کے ریگل سینما میں ہوئی، جس میں کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

اس فلم کی دوبارہ ریلیز ایک مہم کا حصہ ہے، جس میں پرانی کلاسک فلمیں دوبارہ سینما گھروں میں دکھائی جا رہی ہیں۔ یہ سلسلہ ستمبر میں مزید فلموں کے دوبارہ ریلیز کے ساتھ جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں