ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتشار پھیلانے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جارہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ انتہا پسند عناصر بھی سوشل میڈیا کا استعمال کررہے ہیں، ملک میں بے امنی پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے ٹیکنالوجی کے حوالے سے کئی اقدامات کیے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے، پاکستان میں پہلی مرتبہ ہم نے لینڈ ریونیو نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا، برطانوی راج کے وقت سے لینڈ ریونیو نظام رجسٹروں پر چل رہا تھا اور یہ ایک بڑا چیلنج تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، انتہا پسند عناصر بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں تاہم ہمیں عوام کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں